119

سیاحتی مقام درنگ میں 2 جواں سال لڑکیاں غرقآب ہونے سے از جان

شمالی قصبہ ٹنگمرگ کے مشہور سیاحتی مقام درنگ میں بدھ کی صبح سیر پر گئے ایک کنبے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب دو جواں سالہ لڑکیاں غر قاب ہوکر لقمہ اجل بن گئیں جبکہ دو کو بچایا لیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے ا س ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تین لڑکیاں او رایک نوجوان سیر سپاٹے کیلئے درنگ آئے تھے جہاں وہ نالے میں گرگئے۔معلوم ہوا ہے کہ چاروں افراد ایک ہی کنبے سے وابستہ تھے اور جونہی اچانک وہ پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالے میں گر گئے جس دوران دو کو مقامی لوگوں نے وہاں فوری طور پر بچانے میں کامیابی حاصل کر لی اور انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم دو جواں سالہ لڑکیاں غرقاب ہوئی اور بعد میں دونوں کی نعشیں وہاں سے نکال دی گئیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے المناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوجواں سالہ لڑکیاں غر قاب ہوکر لقمہ اجل بن گئیں جب کہ دو جن میں ایک مرد بھی تھا کو بچالیا گیا اور انہیں سرینگر کے اسپتال مزید علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد دونوں لڑکیوں کو آخری رسوما ت کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں