140

صدر ہند 25 جولائی کو تین روزہ دورے پر جموں کشمیر اور لداخ وارد ہو نگے

صدر ہند رام ناتھ کووند 25 جولائی کو تین روزہ دورے پر جموں کشمیر اور لداخ وارد ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق صدر ہند رام ناتھ 25 سے 27 جولائی تک جموں کشمیر اور لداخ کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں، صدر ہند جو کہ فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم ‘وار میموریل’ میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔صدر ہند کے دورے کے پیش نظر پولیس عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔حکم نامہ میں لکھا ہے کہ "صدر مملکت کے جموں و کشمیر یونین ٹی کے متوقع دورے کے پیش نظر تمام چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کی گئی۔ یاد رہے کہ سنہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے مابین کرگل جنگ میں بھارت کی کامیابی پر دراس وار میموریل میں فوج مختلف تقاریب کا اہتمام کرتی ہیں جس میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت وادی میں بھی کچھ تقریبات سے بھی خطاب کریں گے، جس میں ایک تعلیمی ادارے کی کنووکیشن تقریب بھی شامل ہے۔صدر کے دورے سے قبل جموں و کشمیر میں سیکورٹی انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کے بندو بست کرنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں