102

کووڈ۔19 کیسوں میں آج 146 نئے افرادکا اضافہ، ایک اور مریض کی ہوئی موت

سرینگر/کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھاﺅ کے بیچ جموں کشمیر میں نئے 146کیس درج ہوئے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 146نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 319901تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 58جبکہ کشمیر میں 88نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 243متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہراﺅ آنے لگا ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 4364تک پہنچ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ موت کشمیر صوبے کے سوپور علاقے میں ہوئی ، حکام کے مطابق تازہ موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 4364تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 146نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 319901تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 58جبکہ کشمیر میں 88نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 243متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں