144

سعیدہ کدل میں جنگجووں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ





سری نگر ، 20 جولائی ،: نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرینگر شہر کے سعیدہ کدل علاقے میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی۔

یہ علاقہ تھانہ رعناواری کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اس وقت گاڑی پر فائرنگ کی جب وہ سعیدہ کدل کے قریب پہنچی۔ واقعے کے فورا بعد ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔

اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حملے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رعناوری، راکیش پنڈتا نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ اور مستحکم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں