121

کھڈونی میں مسلح بندوق بردار پولیس کانسٹبل سے سروس رائفل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب

سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد شمسی پورہ کراسنگ کے نزدیک پولیس اہلکار سے اسکی سروس رائفل اڑا کر فرار ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے اتوار کے بعد دوپہر شمسی پورہ کھڈونی کراسنگ کے نزدیک پولیس کانسٹبل سے رائفل چھین لی ، معلوم ہوا ہے کہ پولیس کانسٹبل جس کی شناخت مدثر احمد ساکنہ دیو ر سر کولگام کے بطور ہوئی اور وہ پولیس تھانہ وانپو میں تعینات تھا معمول کی ڈیوٹی پر کراسنگ پر موجود تھا جس دوران کچھ مسلح افراد نے زبردستی اس سے اسکی سروس رائفل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ آفیسران جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوںنے حالات کا جائیزہ لیا جبکہ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میںنہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد ہوا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے اور رائفل اڑانے والوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں