124

کووڈ کیسو ں میں کمی، جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کرفیو ختم

شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا


سرینگر/کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے جموں کشمیر سرکار نے اتوار کو جموں کشمیرکے تمام اضلاع سے ہفتہ وار کرفیو ختم کر دیا ہے تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے جموں کشمیر کے مزید کئی اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کرفیو کا نفاذ نہیں رہے گا اور تمام باہری سرگرمیاں ہر دن صبح کے 7بجے سے شام کے 7بجے تک جاری رہے گی ۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ ایسوسیشنوں کو مقامی انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کرنا ہوگاجبکہ ساتھ ہی کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ انڈور شاپینگ کمپلکس یا مال ان صارفین کیلئے کھول سکتے ہیں جنہوںنے ویکسین کی ہو گی یا ان کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہوں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اقدامات کو سختی سے عمل میںلائیں ۔ تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں