سرینگر کے ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
سرینگر/سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ چار روزہ دورہ جموں کشمیر اور لداخ پر صدر ہند اتوار کی صبح سرینگر پہنچ گئے ۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لیفٹنٹ گورنر اور دیگر انتظامیہ کے آفیسران نے والہانہ استقبال کیا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اسی دوران صدرہندکی آمد کے پیش نظر بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بند رہیں ۔ سی این آئی کے مطابق انتہائی سیکورٹی حصار کے بیچ صدر ہند رام ناتھ کووند چار روزہ دورے جموں کشمیر اور لداخ کیلئے اتوار کی صبح سرینگر پہنچ گئے ۔ اتوار کی صبح قریب 11بجے رام ناتھ کووند سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتر یں جس دوران وہاں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے آفیسران نے صدر ہند کا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ بعد میں صدر ہند کو سخت سیکورٹی حصار میں راج بھون سرینگر پہنچایا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ چار روزہ دورہ جموں کشمیر اور لداخ کے دوران صدر ہند جو کہ فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم ‘وار میموریل’ میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ 27 جولائی کوصدرِہندرام ناتھ کووندیونیورسٹی آف کشمیر کے 19ویں سالانہ کنووکیشن میں بطورمہمان خصوصی کے شرکت کریں گے اوراس کنووکیشن سے خطاب کریں گے ۔ادھر صدرہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بند رہنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کر دی گئی تھی اور اتوار کی صبح سے ہی راج بھون سرینگر کی جانب والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ صدر ہند کے دورے جموں کشمیر اور لداخ کے پیش نظر پہلے ہی پولیس و سیکورٹی ونگ نے چھٹیاں منسوخ کر دی تھی ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا تھا کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔حکم نامہ میں لکھا ہے کہ "صدر مملکت کے جموں و کشمیر یونین ٹی کے دورے کے پیش نظر تمام چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کی گئی۔