سرینگر/نواکدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلاکر اسے ابدی نیند سلادیا ۔ اس واقعے کے فورا بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پائین شہر بلبل لنکر سرینگر میں منگل کے روز اُس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلاکر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر صدرہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع کے مطابق 25سالہ نوجوان میران علی پٹھان نامی نوجوان کو اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی ایک سیاہ گاڑی سے نیچے اُترا کہ وہاں پہلے سے موجود نامعلوم بندوق برداروں نے اس پر حملہ کردیا۔ اس واقعے کے فورا بعد پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
100