102

سانبہ میں چار مبینہ ڈرون دکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

لائن آف کنٹرول کے نزدیک ڈرون سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ جموں کے سانبہ ضلع میں اتوار کی شام پھر سے چار مبینہ ڈرون دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈرون فائرنگ رینج سے کافی دور تھے جس وجہ سے سیکورٹی فورسز ان پر فائر نہ کر پائی ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں کے قریب ڈرون سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ سرحدی ضلع سانبہ میں اتوار کی شام چار مزید ڈرون دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے قریب 8 سے نو بجے سانبہ سیکٹر میں چار مشتبہ ڈرونوں کی نقل و حمل دیکھی گئی ۔ تاہم سیکورٹی نے مشکوک ڈرون پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہ فائرنگ رینج سے کافی دور تھے ۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سانبہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون خدمات دیکھی گئی جس کے بعد سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا اور لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلات کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون مسلسل دکھائی دینے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 23 جون کی صبح بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب انہوں نے اکھنور سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد ڈرون زمین پر گر پڑا۔ ڈرون سے پولیس نے 5 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں