230

عسکریت پسندوں نے خانیار سرینگر میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا، پولیس اہلکار سمیت شہری زخمی

شہر خاص کے خانیار علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیداہوا جب شیراز چوک خانیار میں مشتبہ عسکریت پسند اچانک نمودار ہوئے اور انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے خبررساں ایجنسی جی این ایس کو اس بات کی تصدیق کی کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے پیٹ میں گولی پیوست ہو گئی، دونوں کو علاج و معالجہ کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں