جموں کے کھٹوعہ ضلع میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد علاقے میں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو باز یاب کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کھٹوعہ ضلع میں تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں پانچ سے چھ لوگ سوار تھے ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی خبر ملتے ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیں جنہوں نے ہیلی کاپٹر میںسوار افراد کی باز یابی کیلئے کوششیں شروع کر دی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں بچاﺅ آپریشن جاری ہے ۔
145