کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے معمولی اضافہ کے باعث فعال معاملات بھی 13سو سے اوپر چلے گئے ہیں ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 149نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322014تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 49جبکہ کشمیر میں 100نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 127متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورنار متاثرہ ایک اور مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔جس کے ساتھ ہی وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4385تک پہنچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ اموات جموں میں ہوئے ہیں ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 149نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322014تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 49جبکہ کشمیر میں 100نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 127متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے۔ ادھر آئے روز کیسوں میں اضافہ کے چلتے فعال معاملات میںبھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میںفعال معاملات کی تعداد 1314ہت جبکہ سرینگر کو چھوڑ تمام اضلاع میں گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران بیس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
132