طویل عرصہ کے بعد اس ہفتے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت مل سکتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن اوقاف کے زیر اہتمام باقاعدہ مسجد پاک کی صفائی اور ستھرائی کا عمل انجام دیا گیا اور اس مہم میں انجمن کے ملازمین اور عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سی این آئی کے مطابق تاریخی جامع مسجد سرینگر میں اس جمعہ کو نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ اس ضمن میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلسل نامساعد حالات ، COVID-19 کی قہر انگیز لہر اور لاک ڈاﺅن کے باعث مرکزی جامع مسجد سرینگر جو نماز اور عبادات کیلئے ایک طویل عرصے سے بند تھی آج انجمن اوقاف کے زیر اہتمام باقاعدہ مسجد پاک کی صفائی اور ستھرائی کا عمل انجام دیا گیا اور اس مہم میں انجمن کے ملازمین اور عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بیان میں کہا گیا اب جبکہ وائرس کی لہر میں ٹھہراﺅ آگیا ہے اور جموں و کشمیر کی مرکزی مساجد، خانقاہوں، آستانوں اور امام باڑوں میں باضابطہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک سے کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو بھی نمازیوں اور زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا تاہم بیان میں واضح کیا گیا کہ جمعتہ المبارک کی نماز اور پنچ وقتہ نمازوں کیلئے طبی ماہرین کی آرا اور گائیڈ لائن کے مد نظر بطور احتیاط کووڈ ایس او پیز کا پوری طرح سے خیال رکھا جائیگا اور نمازیوں کو اس کا پوری طرح سے پابند بنایا جائیگا۔
165