105

عسکری فنڈنگ معاملہ، این آئی اے کی چھاپہ مار کارورائیاں جاری

جماعت اسلامی سے وابستہ مزید پانچ کارکنوں کے رہائش گاہوں کی تلاشیاں لی


جماعت اسلامی لیڈران و کارکنوں کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے چھاپہ مار کارروائی جاری رکھتے ہوئے مزید پانچ جگہوں پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے وادی میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکری فنڈنگ معاملے میں این آئی اے نے سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ مزید کئی جماعت اسلامی لیڈران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے ڈالیں ۔معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ٹیم نے جماعت اسلامی وابستہ کارکنوں اور لیڈران کے گھروں پر چھاپے دال کر وہاں تلاشیاں لی جس دوران تلاشی کارورائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد جن میں کچھ دستاویزات اور الیکٹرانگ چیز یں ضبط کر لی گئی جبکہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں