98

لالچوک سرینگر میں ایک نوجوان 2 گرینیڈ سمیت گرفتار

گرفتار نوجوان کے میڈیاسے وابتسہ ہونے کاسنسنی خیزانکشاف


سری نگرپولیس نے ایک غیرمعمولی کارروائی کے دوران میڈیا سے وابستہ ایک نوجوان کو2 گرینیڈ سمیت گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی شہر کے مصروف ترین تاریخی علاقہ لالچوک میں اچانک انجام دی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں ایک گرینیڈ حملے کے بعدسیول لائنز میں کی گئی سخت سیکورٹی چوکسی کے بیچ پولیس نے لالچوک سمیت کچھ علاقوں میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی شروع کی۔ اس دوران لالچوک میں ایک نوجوان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تواس میں سے2گرینیڈ برآمد ہوئے۔ پولیس ذررائع نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ چیکنگ کے دوران جب لالچوک میں ایک نوجوان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تواس میں سے 2 گرینیڈ برآمدہوئے۔ پولیس نے گرفتار نوجوان کی شناخت عادل فاروق بٹ ولدفاروق احمدبٹ ساکنہ کھریو پانپور کے بطورظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ اس سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے ۔اس دوران ایک میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیاکہ لالچوک میں گرینیڈ سمیت گرفتار ہونے والا نوجوان کسی میڈیا ادارے سے وابستہ ہے جبکہ پولیس ذرائع نے بتایاکہ عادل فاروق بٹ کوسال2019میں بھی گرفتارکیاگیا تھا ،اورکچھ وقت بندرہنے کے بعداسکی رہائی عمل میں لائی گئی تھی ۔میڈیا سے وابستہ نوجوان کی تحویل سے گرینیڈ برآمدہونے کے واقعے سے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ،کیونکہ یہ غالباًاپنی نوعیت کاایسا پہلا واقعہ ہے ،جب میڈیا سے وابستہ کسی شخص کوہتھیارسمیت گرفتار کیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں