زینہ پورہ شوپیان میں سی آر پی ایف پارٹی پر جنگجوﺅںکا حملہ ، ایک اہلکار زخمی
15اگست نزدیک آتے ہی عسکری سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ شہر سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس افراد کو معمولی زخمی ہو گئے ۔ ادھر ڈی آئی جی سی آر پی ایف کا کہنا تھا کہ جنگجوﺅں نے ایس ایس بی بنکر کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا تاہم وہ نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ ادھر پہاڑی ضلع شوپیان کے کرالہ چک زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوﺅں نے سی آرپی ایف کی پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔ حملے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور تلاشی آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں سٹی رپورٹر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے مصروف ترین بازار ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں منگل کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب امیرا کدل کے نزدیک مسلح جنگجوﺅںنے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے ہتھ گولہ پھینک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد آہنی ریزوں کے نتیجے میں10عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔جبکہ پولیس و سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائیاںعمل میںلائی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر شوپیان سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کی سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں نے 178 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک ڈی آر پی ایف اہلکار جسکی شناخت اجے کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنتے ہی افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی پولیس و سی آر پی ایف علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشیاں عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی اور نہ ہی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔