114

کووڈ -19: گزشتہ 24گھنٹوں میں 114نئے معاملات درج، ایک اور متاثرہ مریض کی ہوئی موت

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 114نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322885تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 34جبکہ کشمیر میں 80نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک اور متاثرہ مریض کی کورونا وائرس سے موات ہوئی جبکہ 114متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںمزید ایک متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 4393تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق تازہ موت گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میںہوئی ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 114نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 322885تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 34جبکہ کشمیر میں 80نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک اور متاثرہ مریض کی کورونا وائرس سے موات ہوئی جبکہ 114متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران 114مریضوں کی شفایابی کے بعد شوپیان میں 6، کھٹوعہ میں 4اور سانبہ میں محض 6فعال معاملات رہ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں