158

تمام سرکاری سکولوں کو یوم آزادی کی تقریب منانے کی ہدایت

سکولوں پر قومی پرچم لہرانے اور ملازمین کو حاضر رہنے کا خصوصی حکم


سرکار نے جموں وکشمیر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو 15 اگست کی یوم آزادی تقریب سکولوں میں منانے کی ہدایت دیتے ہوئے قومی جھنڈا لہرانے کیلئے کہا ہے جبکہ سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع صدر مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ایس این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کے محکمہ تعلیم نے پرائمری سطح سے لیکر یونیورسٹی سطح تک تمام سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 15 اگست کی تقریبات منانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ضلع سطح پر چیف ایجوکیشن افسران نے ہائی سکولوں، ہائر سکینڈریوں اور زونل ایجوکیشن افسروں کے تحت آنے والے سکولوں کے نام ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں تمام اساتذہ کو یوم آزادی کی تقریب پر سکولوں میں حاضر رہنے، ترنگالہرانے اور تقریبات منانے کیلئے کہا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں پر ترنگا لہرانے کے علاوہ قومی جھنڈے کے پس منظر والے سائن بورڈ بھی نصب کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کیلئے سماگرا سکیم کے تحت رقومات واگذار کئے جارہے ہیں۔ تما م سکولوں کے سربراہان کو ترنگا لہرانا ہوگا اور اس کی ویڈیو متعلقہ چیف ایجوکیشن افسران کی لنک پر اپلوڈ کرنالازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15اگست کی تقریبات میں شرکت کیلئے ضلع صدر مقامات پر پہنچیں جبکہ پہلو تہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں