110

15اگست کی تقریبات کے پیش نظر جموں کشمیر میں حفاظتی انتظامات سخت

15اگست کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیرمیں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔شیر کشمیراسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے علاقو ں کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ادھر 15 اگست کی تقریبات کے دن سرینگر میں پولیس کی جانب سے سرینگر میں 10ڈرونوں کے ذریعے فضائی نگرانی کا بندوبست کرتے ہوئے اس سلسلے میں آج ایک ڈرون کو مشق کے طور پر چلایا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 15 اگست کی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کےلئے جہاں پولیس کی جانب سے حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں وہیں پر پولیس نے آج سرینگر میں ایک ڈرون کا ٹسٹ عمل میں لایا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم اور ماہرین نے پرتاپ پارک سرینگر میں آج مشق کے طور پر ڈرون چلائے ۔پولیس کی اس خصوصی ٹیم کی سربراہی ایس پی ہیڈ کوارٹر عارف شاہ کررہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ڈرونوں کو لالچوک کے 2کلو میٹر ارد گرد چلائے گئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان ڈرونوں کا استعمال یوم آزادی کے دن 15اگست کو چلایا جائے گا جس سے فضائی نگرانی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی نگرانی سے ہمیں مشکوک افراد کی نقل و حمل پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے حفاظت کے متعدد دائرے بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں