102

کولگام جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک دوسرا فرار

جائے حادثے سے راکٹ لانچر اور آر پی جی ایس کے علاوہ ایک رائفل ضبط
16گھنٹے تک جاری رہنے والی معرکہ آرائی کے دوران فورسز کے 2ڈرون ناکارہ بنا دئے گئے

جموں شاہراہ پرضلع کولگام کے میر بازارملہ پورہ کے مقام پر فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان16گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی جس دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والا لشکر سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا ہے جبکہ جھڑپ میں شامل دوسرا جنگجو فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔جائے حادثے سے راکٹ لانچر ،آرپی جی ایس اور اےکAK47رائفل بر آمد کرلی گئی ہے۔ اورجھڑپ کے دوران فورسز نے ڈرون بھی استعمال کئے جن میں سے ملی ٹینٹوں نے دو کو ناکارہ بنادیا ہے۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے بروقت کاروائی کر کے ملی ٹینٹوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیاجو بڑے ھادثے کو جنم دے سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ کے دوران لمبے عرصے کے بعدغیر ملکی ملی ٹنٹ نے راکٹ لانچر استعمال کئے۔ ایس این ایس کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پرضلع کولگام میں میر بازار ملہ پورہ کے مقام پر جمعرات کو دن کے تین بجے ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کی جس پرسی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی اور بندوق کے دہانے کھول دئے گئے نتیجہ یہ فائرنگ ایک انکاونٹر میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران فوج ،ایس او جی اور سی آر پی ایف کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچی جس کے بعد ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔اور ملی ٹینتوں کے فرار ہونے کے لئے سبھی امکانی راستے بند کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد ملی ٹینٹوں نے نزدیک میں واقع ایک بڑی عمارت میں پناہ لی جہاں سے انہوں نے فورسز پر پے در پے اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ رات دیر گئے جاری رہا جس کے بعد رات کے دوران یہ تھم گیا تاہم صبح کے وقت انکاونٹر پھر سے شروع ہوا اور جمعہ کی صبح کو فورسز نے اس کاروائی کے دوران ایک پاکستانی ملی ٹینٹ کو مارنے کا دعویٰ کیا جس کی شناخت پولیس کے مطابق پاکستان کے عثمان کے طور ہوئی جو لشکر سے وابستہ بتایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس جھڑپ میں شامل دوسرا جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران جنگجوﺅں کے خلاف ڈرون استعمال کئے گئے جن میں سے دو کو جنگجوﺅں نے ناکارہ بنادیا۔انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ کے دوران پہلی بار کافی عرصے کے بعد پاکستانی جنگجو نے راکٹ لانچر،آرپی جی ایس استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو کے قبضے سے ایک AK47 رائفل،RPGS,RPGاور دو راکٹ لانچر ضبظ کئے گئے۔آئی جی پی نے کہا کہ اس کاروائی سے فورسز نے جنگجوﺅں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا اور ایک بہت بڑے حادثے کو تال دیا گیا۔انہوں نے فورسز کو اس کاروائی پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں