108

جے کے بورڈ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں, گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحان میں 30 فیصدی کمی کا اعلان

کووڈ کی وبائی بیماری کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں کشمیر اور لداخ میں دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحان کیلئے نصاب میں 30فیصدی چھوٹ کا اعلان کیا ہے ۔ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کو صرف 70فیصدی پرچہ ہی حل کرنا ہوگا جس کے انہیں سو فصدی نمبرات ملیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق کووڈ 19کی وبائی بیماری کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں کو راحت دیتے ہوئے نصاب میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکاڈمکس ڈاکٹر فاروق احمد پیر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ تینوں جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ جو امتحان میں شامل ہو رہے ہیں انہیں امتحانی پرچے میں سے صرف 70فیصدی سوال نامے حل کرنے ہونگے اور اس کیلئے انہیں سو فیصدی نمبرات حاصل ملے گئے ۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ امتحانی پرچہ مکمل نصاب میں سے ہوگا تاہم طلبہ کو صرف 70فیصدی ہی حل کرنا ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میںمزید کہا گیا ہے کہ نصاب میں کمی کے چلتے امتحانی اوقات کار میں کمی کی گئی ہئے جس کے تحت جہاں پہلے امتحانی پرچہ تین گھنٹوں کا ہوتا تھا اب وہ ڈھائی گھنٹہ میںہی حل کرنا ہوگا ۔ اس طرح سے اگر کسی پرچہ کا امتحانی وقت 2گھنٹے اور 30منٹ یا دو گھنٹے ہوتو تھا تا اب ان کا وقت 2گھنٹے 10منٹ اور 1گھنٹہ 40منٹ ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کی آسانی کیلئے انہیں اپنی پسند کے سولات حل کرنے کا موقعہ بھی فراہم ہو گیا جس کے تحت سوال نامے میں باضابطہ طور پر تمام ہدایت واضح ہو گی ۔ خیال رہے کہ کووڈ کی دوسری لہر کے چلتے امسال بھی جموں کشمیر کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی جس کے نتیجے میںتمام تعلیمی ادارے بند رہے ۔ اگرچہ محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال کی بھر پائی کیلئے آن لائن اور کمیونٹی کلاسز کا اہتمام کیا لیکن اس سے اس نقصان کی بھر پائی نہیں ہو پائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں