202

صحافیوں کا وفد چیمبر آف کامرس کے عہداروں سے ملاقی

صحافیوں کے ایک وفد نے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹیرز کے نو منتخب صدر جاوید احمد ٹینگہ، نائب صدر فیاض احمد پنجابی اور جنرل سیکریٹری فیض احمد بخشی سے ملاقات کی۔ وفد نے جاوید احمد ٹینگہ کو الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر مبارک باد پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔صحافیوں کے وفد نے جیتنے والے دیگر اراکین کو بھی پھولوں کے ہار پہناکر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب صدر نے کہا کہ کے سی سی آئی تاجر برادری اور حکومت کے درمیان ایک پل ہے۔ صدر نے یہاں کے تجارت جیسے ہینڈی کرافٹ، سیاحت، ایجوکیشن و دیگر انڈسٹریز کے وسائل کو بہتر بنانے کے لائحہ عمل کے بارے میںتفصیل سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت جلد کاروباری حلقوں میں جی ایس ٹی کے بارے میں ضلع سطح پر بیداری مہم شروع کرنے کا پلان زیر غور ہے۔جس میں تاجر برادری کو جی ایس ٹی کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے سی سی آئی عنقریب ہی وادی کشمیر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لئے انڈسٹریز کے ذریعے روز گار فراہم کرنے کے لئے بھی ایک مضبوط لائحہ عمل تیارکرنے پر غور کر رہا ہے، جس سے یہاں کچھ حد تک بے روزگاری میں کمی آسکتی ہے۔ وفدنے نےچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ان خیالات کو سراہا اور نو منتخب باڑی کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد میں مظفر خان مدیر اعلیٰ صدائے کہکشاں، ارشد مدیر اعلیٰ کشمیر ہیڈلائنز۔بلال احمد مدیر اعلیٰ سرینگر سماچار۔زاہد بٹ مدیر اعلیٰ ایشین ہیڈلائنز،منظور بابا مدیر اعلیٰ پیپل آف کشمیر شامل تھے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر اور دیگر عہدداران نے صحافیوں کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کو تاجر حلقوں کے مسائل اُبھارنے کےلئے میڈیا کو بھر پور تعاون دینے زور دیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں