جموں//اینجلز کلچرل اکیڈمی اور شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر طارق احمد شیرا کو جموں و کشمیر کے فن اور ثقافت کو فروغ دینے میں ان کے زبردست کام کے لئے جموں میں نیشنل یوتھ ایکسچینج پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے ہاتھوں تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا اور یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ جناب طارق احمد شیرا نے ایسے نوجوانوں کے لیے مسیحا کا کردار ادا کیا ہے جومکمل طور پر منشیات کی لت میں مبتلا تھے اور زندگی کی امید کھو چکے تھے انہیں سیدھے راستے پر واپس لایا ، انہیں روشنی دکھائی اور اندھیروں سے نکالا۔
253