ڈائریکٹر ٹورزم۔ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے پروگرام سربراہ اور سیکریٹری کلچرل اکیڈمی سے ملاقات کو تھیٹر کے لئے ایک اہم پیش رفت دیا گیا قرار۔
شافیہ گلفام/سرینگر/ وادی کے تھیٹر کے تئیں نئی راہ ہموار کرنے کی غرض سے وادی کے ہی مختلف تھیٹر گروپس پر مشتمل تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر نام کی ایک تنظیم وجود میں آئی اور اس فیڈریشن کا مقصد صرف اور صرف وادی کے تھیٹر اور تھیٹر سے جڑے افراد کے مسائل کو کلچرل سے منسلک محکموں کے آفیسران بالا تک پنہچاناہےاور ان مسائل کا ازالہ فوراً سے بیشتر کرانا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر کاایک غیر معمولی اجلاس سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں فیڈریشن کی ایکزیکٹیو باڈی کے صدر مشتاق علی احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قریباً ڈیڑھ درجن مختلف تھیٹر گروپس کے عہداراں اور ممبران نے شمولیت کی۔ اس اجلاس میں حال ہی میں تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر کی ایکزیکٹیو باڈی جن میں مشتاق علی احمد خان۔ شیخ محمد حنیف۔ منظور احمد میر اور فرحت صدیقی شامل تھیں نے ڈاریکٹر ٹورزم۔ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے پروگرام سربراہ اور سیکریٹری کلچرل اکیڈمی سے ملاقات کی اور ان کو وادی کے تھیٹر اور تھیٹر سے جڑے افراد کے مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈاریکٹر ٹورزم راجا یعقوب فاروق۔ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے پروگرام سربراہ غلام رسول آخون اور سیکریٹری کلچرل اکیڈمی بھارت سنگھ منہاس کی جانب سے ان مسائل کو دور کرنے کی دی گئی یقین دہانی پر اتمنان کااظہار کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔اجلاس میں ڈاریکٹر ٹورزم۔ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے پروگرام سربراہ اور سیکریٹری کلچرل اکیڈمی کے ساتھ ملاقات کو وادی کے تھیٹر کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر نے یہ بات ایک بار پھر دہرائی کہ وادی کے تھیٹر اور اس تھیٹر سے جڑے افراد کے مسائل کوحل کرنے کےلئے تھیٹر فیڈریشن آف کشمیر اپنی جدوجہد میں سرعت لائے گی۔