جموں کشمیر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر میں شدت جاری ۔ حکام کے مطابق جمعرات کو 4356 نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد233763تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموںسے 1771جبکہ کشمیر میں 2585نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں 55 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد2967تک پہنچ گئی ۔ حکام کے مطابق مہلوکین میں جموں 35 جبکہ کشمیر سے 20اموات ریکارڈ کئے گئے ۔
271