211

16ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج

ٹنل کے آرپار مسلسل 16ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے ۔جموں وسری نگر شہروں کے سمیت سبھی بیس اضلاع کے قصبہ جات میں قائم سبھی چھوٹے بڑے بازار بند رہے جبکہ شاہراہوں اورسڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی برائے نام رہی ۔ادھر حالیہ چار دنوں کے دوران پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدددکانات کوسیل اورگاڑیوں کوضبط کیا جبکہ خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرنے کیساتھ ساتھ ہزاروں روپے بطورجرمانہ بھی وصول کیا۔جے کے این ایس کے مطابق عیدالفطر کے پیش نظر جمعرات اورجمعہ کے روز لاک ڈائن میں قدرے نرمی کے بعدسنیچرکے روزشہرسری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں سکوت طاری رہاکیونکہ سڑکیں ویران اورچھوٹے بڑے بازارسنسان نظرآرہے تھے۔اُدھر جموں صوبہ کے سبھی اضلاع میں بھی کورونا کرفیو اورلاک ڈاﺅن جاری ہے ،اورمعمول کی سرگرمیوں نیز نقل وحمل پرپابندیاں سختی کیساتھ عائد کی گئی ہیں ۔خیال رہے جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، جموں، بڈگام اور بارہمولہ میں 29 اپریل کی شام سے مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ ہے جبکہ بعدازاں لاک ڈاﺅن کادائرہ باقی اضلاع تک بھی بڑھایا گیا۔ حکومت نے جموں وکشمیر کے سبھی 20اضلاع میںمیں 17 مئی تک مکمل لاک ڈاو¿ن جاری رکھنے کاپہلے ہی اعلان کیا ،اوراب لاک ڈاﺅ ن میں 24مئی تک کی توسیع کی گئی ہے۔گرمائی دارالحکومت سری نگرشہرسمیت وادی کے سبھی اضلاع میں سنیچرکے روزبھی بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور سڑکیں سنسان نظر آئیں۔شہرسری نگرمیں پولیس نے لاک ڈاﺅن کوعملانے اورخلاف ورزیوں کوروکنے کیلئے اپنی کارروائی تیز کردی ہے ۔تمام پولیس تھانوںکومتحرک کرکے یہاں جگہ جگہ خاردار تاریں ڈالکررکاﺅٹیں ڈالی گئی ہیں جبکہ پولیس کی ٹیمیں مختلف مقامات پرگاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں ۔اس دوران سری نگر کوشمال وجنوب نیز وسطی کشمیرکے اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں کیساتھ ساتھ بین ضلعی سڑکوں پربھی چیکنگ کاعمل تیز کیاگیاہے ۔پولیس و فورسز نے لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کےلئے یہاں شہرسری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی متعدد مقامات پر بیرکیڈلگا کر متعدد سڑکوں کو سیل کردیا ۔ جبکہ پابندیوں کو سختی سے نافذ کیا گیا ، اورعوامی نقل وحمل پرمکمل پابندی عایدکی گئی ہے ۔شہرسری نگر کے علاوہ بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ،گاندربل ،بڈگام،کولگام ،پلوامہ ،شوپیان اوراننت ناگ اضلاع میں بھی بندشوں اورپابندیوں کومزیدسخت کردیاگیا ۔ادھر سنیچرکے روزکچھ قصبوں و علاقوں میں صبح کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے اشیائے ضروریہ جیسے سبزی، دودھ، گوشت، روٹی وغیرہ فروخت کرنے والے دکانات کوکھولنے کی اجازت دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں