حکومت نے جموں وکشمیرکے سبھی 20اضلاع میں جاری لاک ڈاﺅن میں 24مئی تک توسیع کرتے ہوئے حکام کوہدایت دی کہ کورونا کرفیو اورلاک ڈاﺅ ن کے تحت عائد بندشوں اورپابندیو ں نیز مقررہ قواعدوضوابط کوسختی کیساتھ عملایاجائے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں کورونا کی جاری صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔اس میٹنگ میں کچھ مشیروں کے علاوہ چیف سیکرٹری اورپولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ۔ایل جی کی زیرصدارت میٹنگ میں کوروناوائرس کے پھیلاﺅ اوراس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات سے پیداشدہ صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا،میٹنگ میں بتایاگیاکہ جموں وکشمیرمیں مثبت معاملات اوراموات کی شرح میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے ۔لیفٹنٹ گورنر نے میٹنگ میں بتایاکہ حکومت نے کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے تمام ضروری اقدامات روبہ عمل لانے کیساتھ ساتھ اس مہلک وائرس میں مبتلاءہونے والے افرادکوبہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اضافہ اقدامات اُٹھائے ۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ نصب کرانے کیساتھ ضروری ادویات کوبھی بہم رکھا ،۔لیفٹنٹ گورنر نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روکتھام کیلئے کثیرجہتی پالیسی اپنائی گئی ہے ،جسکی ایک کڑی کے بطورشہریوں کوکورونامخالف ویکسین دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے دباﺅ کوکم کرنے کیلئے کئی دیگرمقامات کوکووڈمراکز میں تبدیل کیاگیا ہے ،جہاں قرنطین میں رکھے جانے والے مریضوں کیلئے تمام ضروری سہولیات بہم رکھی گئی ہیں ۔
جموں وکشمیر حکومت نے کورونا متاثرین کی مدد کےلئے متعدد اقدامات روبہ عمل تے ہوئے واحدکفیل یا کمائی والے رُکن سے محروم بزرگ شہریوں کوتاحیات خصوصی پنشن فراہم کی جائیگی جبکہ شفقت ِ والدین سے محروم ہونے والے بچوں کوخصوصی اسکالرشپ دی جائیگی جبکہ حکومت نے اگلے2 ماہ کےلئے تمام رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں ، پونی والا ، پالکی والوں ، پٹھو والا کو ماہانہ 1000 روپے مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کورونا متاثرین کی کفالت ومدد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کاخلاصہ کرتے ہوئے اس اُمیدکااظہارکیاکہ ہم جلد ہی وبائی وائرس کورونا پر ایک ساتھ فتح حاصل کریں گے۔لیفٹنٹ گورنرکہا کہ ایسے بزرگ شہری جو خاندان کے واحدکفیل یا کمائی والے رکن سے محروم ہوئے ہیں، اُنہیں حکومت کی جانب سے عمر بھر کیلئے خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی۔اانہوں نے مزیدکہاکہ ایسے بچے ، جنہوں نے کو وڈ19 وبائی مرض کی وجہ سے اپنے والدین کھوبیٹھے ہیں ، اُنہیں حکومت کی طرف سے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی“۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کہ ہمارے بہت سے قریبی اور عزیز لوگ کووڈ19 کی وجہ سے ہم کو چھوڑ چکے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ایک ایسے خاندان تک پہنچے گی اور اُنہیں خود روزگار کےلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ایسے وقت میں جب اس عالمگیر وبا نے روز مرہ کے مزدوروں کو بے روزگار کردیا ہے ، حکومت نے اگلے2 ماہ کےلئے تمام رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں ، پونی والا ، پالکی والوں ، پٹھو والا کو ماہانہ 1000 روپے مہییا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے اسبات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ عمر رسیدہ پنشن لینے والوں ، لاڈلی بیتی وغیرہ اور پی ایم اے وائی ، منریگا اور دیگر فلاحی اسکیموں جیسے معاشرتی بہبود کی اسکیموں کی قسطوں کو فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔حکومت نے یہ اعلان بھی کیاہے کہ اس مشکل وقت میں اولڈ ایج ہومز ، یتیم خانےوں وغیرہکو راشنسمیت حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ترجیح اس وبائی بیماری کو شکست دینا ہے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھاہے کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ کوویڈ مناسب طرز عمل پر عمل کریں اور ویکسین پلائیں۔انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیا گیاہے کہ ہم جلد ہی اس وبائی امراض پر ایک ساتھ فتح حاصل کریں گے۔
262