196

مرحوم صحرائی کے دو بیٹوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد نہیںکیا گیا ، افواہیں بے بنیاد / پولیس

تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں کی گرفتار ی کے بعد ان پر پی ایس اے کے اطلاق سے متعلق خبروں کو پولیس نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحرائی کے دو فرزندوں کے علاوہ چار افراد کی گرفتاری ملک مخالف نعرہ بازی کے الزام میں عمل میں لائی گئی اور پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوا ۔ پولیس نے لوگوں سے افواہوں سے باز رہنے کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق حالیہ میں تحریک حریت کے اسیر چیرمین محمد اشرف صحرائی کا انتقال جموں کے اسپتال میں ہوا ۔ جس کے بعد پولیس نے گزشتہ شب مرحوم صحرائی کے دو بیٹوں سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ مرحوم صحرائی کے بیٹوں کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر دن بھر یہ خبروں وائرل تھی کہ دونوں پرپی ایس اے عائد کیا گیا ہے جس کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی مذمت کی تھی ۔ محبوبہ مفتی کی ٹویٹ کے جواب میں جموں کشمیر پولیس نے واضح کر دیا کہ مرحوم صحرائی کے دو بیٹوں اور دیگر چار افراد کو صحرائی تجہیز و تکفین کے دوران بھارت مخالف نعرے بازی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا: ‘مرحوم صحرائی کے دونوں بیٹوں اور چار دیگر افراد کو جنازے کے دوران ملک مخالف نعرے بازی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ٹویٹر پر پولیس نے تاکید کی ہے کہ افواہیں پھیلنے سے باز رہا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں