239

ضلع شوپیان میں کم شدت والے دھماکے سے فوجی کیسپر اڑانے کی کوشش، کوئی نقصان نہیں

پہاڑی ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوجی کی کپسیر گاڑی کے نزدیک کم شدتی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیںہو گیا ۔ آئی جی پی کشمیر نے کم شدتی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پہلے ہی شوپیان میں آئی ای ڈی کی موجودگی کی اطلاع تھی ۔ سی این آئی کو شوپیان سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح ترکہ وانگام علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں افر اتفر ی کا ماحول پھیل گیا ۔ نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ جنگجوﺅں نے علاقے میں ایک کم شدتی آئی ای ڈی سرنگ نصب کی تھی جس کے بعد نزدیکی فوجی کیسپر گاڑی کو اڑانے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کم شدتی والے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی تعداد علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بارودی سرنگ دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پہلے ہی آئی ای ڈی نصب ہونے کی اطلاعات تھی ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بارودی سرنگ نصب کی گئی ہے اور جونہی سیکورٹی فورسز اس کا پتہ لگانے کیلئے گئی تو جنگجو وں نے اس وقت اس کا دھماکہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں