172

سانبہ سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سانبہ میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرحد کے قریب جنگلات میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ سی این آئی کو بی ایس ایف ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سنیچروار کی رات دیر گئے بین الاقوامی سرحدوں پر سانبہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرون کچھ منٹوں تک اس پار سرحد کے قریب چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد بی ایس ایف نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائیزہ لیا تاہم اس دوران ڈرون واپس چلا گیا ۔ سانبہ میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے قریب پورے علاقے کومحاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کاررائی شروع کر دی ۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کی رات دیر گئے بین الاقوامی سرحد پر جموں کے سانبہ سیکٹر میںپاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے ہوا میںکچھ فائر کئے جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا ۔ خیال رہے کہ دو دن قبل پاکستانی ڈرون نے سانبہ سیکٹر میں ہی ایک اے کے 47رائفل اور دیگر ساز و سامان چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے اسلحہ کو اپنی تحویل میںلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں