219

اسلامک یونیورسٹی میں وائس چانسلر عہدے کیلئے درخواستیں طلب

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں وی سی کے مستقل عہدے کو پُر کرنے کے لئے 17 مئی سے آن لائن درخواستوں کی نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔ درخواست دہندہ کے پاس پروفیسر کے عہدے پر تحقیق کرنے کا دس سال کا تجربہ ہونا چاہئے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کی تشکیل کردہ کمیٹی امیدواروں کی دستاویزات کا جائزہ لے گی اور انھیں پینل انٹرویو کے لئے طلب کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق، درخواست دہندہ کی عمر 65 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کی 16 عارضی آسامیوں کے لئے کشمیر کے مختلف اضلاع میں 15 مئی کو سی آر پی ایف کے ذریعہ امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا۔ ایم بی بی ایس امیدواروں نے اس کے لئے درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں