پبلک سروس کمیشن نے جولائی میں لئے جانے والے کے اے ایس کے پری لمینری (ابتدائی)امتحان کورونا وائرس کی مہا ماری کے پیش نظر 3ماہ کیلئے موخر کر دیئے ہیں اور اب یہ امتحان اکتوبر میں لئے جائیں گے۔ ایس این ایس کے مطابق جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے اس سال 11جولائی کو لئے جانے والے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے ابتدائی امتحان کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر موخر کردئے ہیں۔پبلک سروس کمیشن کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کی گئی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقابلی امتحانات اب 3ماہ بعد 24اکتوبر کو لئے جائیں گے۔
115