ایک بڑی اور انتہائی اہم پیش رفت کے طورلیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے لوگوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کی خاطر یونین ٹریٹری کے ہر پنچائتی حلقے میں5بستروں والے کووڈ کئیر سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کو اس وبائی مرض میں مبتلاءہونے کے بعد آئسولیشن کی خاطر پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ایس این ایس کے مطابق جموں وکشمیر میںکورونا وائرس کی مہاماری کے بیچ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس بیماری کے ساتھ مو¿ثر طور نمٹنے کیلئے سرکار کے جاری اقدام میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے یونین ٹریٹری کے ہر پنچائتی حلقے میںایک ایک کووڈ کئیر سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی گنجائش 5بستروںکی ہوگی۔منوج سنہا نے اس فیصلہ کا اپنے ٹویٹر پر خود اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلے میں تما م ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کو باضابطہ طور احکامات بھی دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حلقہ ایسا نہیں ہوگا جہاں آنے والے دنوں میں یہ سہولیت لوگوں کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ایل جی کے مطابق کورونا کے وبائی مرض کے شکار ہونے والے اکثرافراد کے گھروںمیں ممکن ہے کہ آئسولیشن کی سہولیت دستیاب نہیں ہوگی اس لئے سرکار نے اس معاملے کے سد باب کیلئے ہر حلقے میں پانچ بستروں کا کووڈ کئیر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے جس میں ایک آکسیجن سپورٹ والا بیڈ بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ لوگوں کو کورونا کی مہا ماری کے دوران طبی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کے طور اٹھایا گیا ہے۔
117