جموں وکشمیر میں دو روز تک کورونا کے مثبت معاملات میں اچھال درج کئے جانے کے بعد پھر گراوٹ آئی ہے اور جمعرات کو یونین ٹریٹری میں 2769 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جو پچھلے روز کے مقابلے لگ بھگ 300کم ہیں۔جبکہ مہلوکین کی یومیہ تعداد میں بھی کمی آگئی ہے۔اس بیچ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 4352کورونا مریض شفایاب ہوئے جبکہ 37افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے25 صوبہ جموں اور 12صوبہ کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ایس این ایس کو بھیجے گئے سرکاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جمعرات کو اس بیماری میں ملوث مزید 4352 افراد شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں ان میں سے17760کا تعلق صوبہ جموں اور 2592کا تعلق کشمیر وادی سے ہیں۔یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 2لاکھ 81ہزار 628افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 42ہزار 272سرگرم ہیں جبکہ 2لاکھ 35ہزار 617روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 16ہزار 904صوبہ جموں اور 25ہزار 368کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے آج جن37افراد کی موت واقع ہوئی ان میں سے جموں میڈیکل کالج میں 9افراد لقمہ اجل بنے۔جی ایم سی کٹھوعہ میں ایک ،ایس کوام میں ایک،جی ایم سی راجوری میں5،راجوری اسپتال میں ایک،ویشنو دیوی کٹرہ اسپتال میں ایک،امرتسراسپتال میں ایک، جالندھر اسپتال میں ایک،فوٹس امرتسر میں ایک اورگھروں میں 3افراد لقمہ اجل بنے۔ادھر کشمیر وادی کے صدر اسپتال میں 1،سکمزبمنہ میں1،ضلع اسپتال بانڈی پورہ ،جی ایم سی اننت ناگ،جی ایم سی بارہ مولہ اور جے ایل این ایم اسپتال سرینگر میں ایک ایک مریض کی موت واقع ہوئی ۔جبکہ سی ڈی اسپتال سرینگر اور ضلع اسپتال کولگام میں دو دو مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ایک مریض بجبہاڑہ کے اسپتال میں لقمہ اجل بنا۔
134