139

ترال کے ایس اوجی کیمپ میں قیدی کا پولیس اہلکارپر رائفل چھین کر حملہ

ترال کے ایس او جی کیمپ میں سنسنی ، جنریٹر روم میں چھپے شخص کو خود سپرگی پر آمادہ کرانے کیلئے کوششیں جاری


جنوبی قصبہ ترال میں قائم ایس او جی کیمپ میںبدھ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زیر حراست آدمی نے فورسز اہلکاروں سے اس کی رائفل چھین کر اس پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ فورسز اہلکارپر فائر کرکے مذکورہ آدمی کیمپ کے جنریٹر روم میں گھس گیا جس کے بعد پولیس کے سنیئر آفیسر جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہیںخود سپردگی کرانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق ترال میں قائم ایس او جی کیمپ میں نظر بند ایک شخص نے فورسز اہلکار سے رائفل چھین لی جس کے بعد انہوں نے فورسز اہلکار پر فائرنگ کرکے اس کو زخمی کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں کی پاداش میں گرفتار کئے گئے شخص کو پوچھ تاچھ کیلئے ایس او جی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے فورسز اہلکار سے رائفل چھین لی اور اس پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ زخمی فورسز اہلکار کی شناخت امجید احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ فائرنگ واقعہ سے کیمپ میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جس کے بعد مذکورہ شخص نے کیمپ کے جنریٹر کمرے میں پنا ہ لی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی اونتی پورہ اور پولیس و سیکورٹی فورسز کے دیگر اہلکار جائے واررات پر پہنچ گئی جو مذکورہ شخص کو خود سپردگی کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری کو خود سپردگی پر آمادہ کرانے کیلئے ایس ایس پی اونتی پورہ کی جانب سے کوششیں جاری ہے اور اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں