سرینگر/ نئی دہلی میں جموں کشمیر پر آل پارٹی میٹنگ کے چلتے جموں کشمیر میں سیاسی ہلچل کے بیچ پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی نے صدر محبوبہ مفتی کو میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے حمتی فیصلہ لینے کا اختیار دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی کے پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ اتوار کو سرینگر میں منعقد ہوئی جس کی سربراہی پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کی ۔ میٹنگ میں دلی میں آل پارٹی میٹنگ کو لیکر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد ممبران نے پارٹی صدر کو حمتی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ۔ میٹنگ کے اختتام پر پارٹی ترجمان سہیل بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں 24جون کو دلی میںمنعقد ہونے والی میٹنگ کے سلسلے میںتبادلہ خیال ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ممبران نے با اتفاق رائے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اختیار دیا کہ وہ میٹنگ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ لیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ایک دو دن میں پی اے جی ڈی کی میٹنگ ہونے والی ہے اس میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔
105