105

عید الالضحیٰ کے پیش نظر کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی بھی خطرے سے کم نہیں /ڈی سی، سرینگر

لوگوں کی راحت رسانی کیلئے تمام ترا انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے، گائیڈ لائینز کا خیال رکھا جائے


عید الالضحیٰ کے پیش نظر کووڈ ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کسی بھی خطرے سے کم نہیں ہو گی کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ عید کے پیش نظر لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے عوام سے تاکید کی ہے کہ ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو کسی بھی قسم کے مشکلات کاسامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ چیکنگ تیز کر دی گئی ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے اور ان پر نظر گزر رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو دھیان میں رکھا جائے کہ کسی بھی جگہ سے قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور نہ ہی کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ عید کے پیش نظر کووڈ ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کسی خود سوزی سے کم نہیں ہو گی کیونکہ جب بھی ہم نے وائرس کو آسانی سے لیا تو ہم اس کے جھال میں پھنس گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کی پہلی لہر کے بعد لوگوں کو لگا کہ اب وائر س ختم ہو گیا تاہم اچانک دنیا میں ایک اور زور دار دھماکہ وائرس کا ہوا ۔ محمد اعجاز اسد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ماہرین نے تیسری لہر کی پیشگوئی کی ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہم ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کے علاوہ احتیاط برتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ چاہے بازار ہو یا مذہبی مقامات ہو ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میں انتظامیہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام تر انتظامات چاہے اس میں ٹریفک ہو یا بازاروں میں رش کے حوالے سے اقدامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور انتظامیہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں