148

کووڈ – 19: متاثرین میں166نئے افراد کا اضافہ

اموات میں دوسرے روز بھی ٹھہراﺅ ، 197مریض شفایاب ،فعال معاملات اب 1288


سرینگر/کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھاﺅ کے بیچ جموں کشمیر میں کچھ دنوں بعد مثبت معاملات میں پھر اچھال ریکار ڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 166نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 320657تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 34جبکہ کشمیر میں 132نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ جبکہ 197متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہراﺅ آنے لگا ۔حکام کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھی کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے اور اموات میں ٹھہراﺅ آیا ہے ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 166نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 320657تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 34جبکہ کشمیر میں 132نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے ۔ جبکہ 197متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں اس وقت 13سو سے کم فعال معاملات ہے جبکہ سرینگر کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں بیس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں