129

بر زلو کولگام میں بندوق برداروں نے بی جے پی حلقہ انچارج پرگولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا


جنوبی ضلع کولگام کے بر زلو علاقے میںمنگل کو اس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب مسلح بندوق برداروں نے ہوم شالی باغ حلقہ کے بی جے پی انچارج پر دن دھاڑے گولیاں چلا کر اسکو ابدی نیند سلا دیا ۔ سی این آئی کو کولگام سے نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کے بعد دوپہر مسلح جنگجوﺅں نے برزلو کولگام میں بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار ولد عبد اللہ ڈار پران کے گھر کے باہر ہی نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میںلت پت ویہی گر پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے مذکورہ بی جے پی ورکر کو شدید نازک حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ جاوید احمد ڈار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ضلع کولگام کی ہوم شالی بگ حلقہ کیلئے بی جے پی انجا رچ کے بطور تعینات تھے ۔ ادھر حملے کے ساتھ ہی پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوںنے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشیاں کارروائیاں عمل میںلائی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کو گرفتار نہیںکیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سے وابستہ کارکن پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ، انہوں نے بتایا کہ اگرچہ بی جے پی کارکن کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں