549

پرینکا نے رسوئی گیس کی قیمت پر حکومت کو نشانہ بنایا

رسوئی گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے معاملے پر حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار لوگوں کو کنگال بناکے ہی چھوڑے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سخت حملہ کرنے کے ایک دن بعد، پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی قیمت تین سال سے نہیں بڑھی ہے لیکن ایل پی جی سلینڈروں کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جس طرح سے آئے روز اشیاءضروریہ میں اضافہ کررہی ہے اس سے لوگ جلد ہی کنگال ہوجائیں گے اور سرکاری کارندوں کی موج ہوگی ۔ محترمہ پرینکا واڈرا نے حکومت کو کسان ، مزدور اور غریب مخالف قرار دیا اور کہا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عام لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے لیکن کسانوں کو ان کو ان کا حق نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ، "بی جے پی حکومت ہر ماہ رسوئی گیس کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تو تین ، چار مہینے میں 60-70 بار بڑھ جاتی ہیں۔ کسانوں کے گنے کا ریٹ تین سال سے نہیں بڑھا ہے۔ مہنگے دن، گنے کی قیمت بڑھاو۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں