سرینگر 9 مئی 2023//حکومتِ جموں کشمیر نے جوائنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم کو سرینگر میں 22 مئی سے منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے لئے نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق جوائنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن کشمیر کو سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20 ایونٹ کے لئے نوڈل آفیسر اور ایس پی او سی مقرر کیا گیا۔
محکمہ نے مذکورہ آفیسر کو ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) کی جانب سے تیار کردہ جامع میڈیا پلان پر مناسب عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں، جس میں معلومات کی فراہمی اور جی 20 ایونٹ کی مناسب کوریج کے لئے تمام سرگرمیوں کا احاطہ کیا جائے گا اور ان کو ہدایت دی گئی کہ ضرورت کے مطابق محکمہ سیاحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مناسب ہم آہنگی اور رابطے کو یقینی بنایا جائے۔