وزیراعظم نریندر مودی کی عوام اور ملک نواز پالیسیوں سے متاثر ہو کر پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں منعقد ایک شاندار تقریب میں سینکڑوں حامیوں سمیت طاہر علی شاہ نے بی جے پی میں اپنی کامیاب شمولیت کو یقینی بنائی۔ طاہر علی کی شمولیت بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور سابق ڈپٹی سی ایم کوندر گپتا کی مجموعی نگرانی میں اور جموں و کشمیر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر رنجودھ سنگھ کی موجودگی میں ہوئی۔ لیڈران نے جی 20 سربراہی اجلاس کی ہندوستان کی میزبانی کی تعریف کی۔ جموں کے بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر طاہر علی شاہ نے اپنی حامیوں سمیت باجپا میں شمولیت کی پارٹی میں ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھاجچا لیڈران نے امید ظاہر کی کہ طاہر صاحب کی شمولیت پارٹی کو اونچی سطح پر مضبوط کرنے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوگی۔ انہوں نے ان سے آئندہ انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے سے تعبیر کیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ طاہر علی شاہ کو ایک شاندارخیر مقدم کیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ جموں میں ایک بار پھر سے بی جے پی اپنی مضبوطی کو آگے کر کے ہر ایک ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ طاہر علی شاہ کے حامی جموں میں ہی نہیں بلکہ کشمیر میں بھی موجود ہے۔ طاہر علی شاہ کے چاہنے والوں کی خواہش ہے کہ طاہر کو جموں و کشمیر کے اچھے پارٹی عہدے سے نوازا جائے جس سے بھاجپا میں مزید ترقی یقینی ہوسکے۔
529