9 اکتوبر سے سرینگر میں ہورہا ہے فیسٹیول کا آغاز۔
شافیہ گلفام
سرینگر کے ٹائیگورہال میں 9 اکتوبر سے 7 روزہ کثیر الثانی قومی تھیٹر فیسٹول کاآغاز ہورہا ہےاور یہ فیسٹیول 16 اکتوبر تک جاری رہےگا۔ اس کثیر الثانی قومی تھیٹر فیسٹول میں مختلف زبانوں میں تیار کئے گئے سات مقامی و غیر مقامی ڈرامے حاضرین کے سامنے اسٹیج پر کھیلے جائیں گے جن میں جموں و کشمیر کے چار جبکہ لکھنؤ اترپردیش۔لکھیم پور آسام اور جے پور راجستھان کا ایک ایک ڈرامہ بھی شامل ہیں۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس کثیر الثانی قومی تھیٹر فیسٹول کو منعقد کرنے کی تیاریاں زورں پر ہیں۔ فیسٹول ڈاریکٹر منظور احمد میر نے فیسٹول کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں اس طرح کا کثیر الثانی قومی تھیٹر فیسٹول منعقد کرانے کا مقصد تھیٹر سے منسلک فنکاروں کو تھیٹر سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے علاوہ جموں و کشمیر کی ثقافتی اور تمدنی جانکاری ملک کی دیگر ریاستوں تک پہنچانا ہے اس کے علاوہ یہ تھیٹر فیسٹول نئے ٹائلنٹ کو پلیٹ فارم مہیا کرانے میں بھی ایک بہترین قدم ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اس کثیر الثانی قومی تھیٹر فیسٹول کو منعقد کرانے میں کشمیر پرفامرز کولیکٹیو اور منظور میرز اکیڈمی آف آرٹ (MMAA) پٹن نے جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر اور نارتھ زون کلچرل سینٹر (NZCC) پٹیالہ پنجاب کا اشتراک حاصل کیا ہے اور اس فیسٹول کو قلیل مالی تعاون AL-TAHOOR SPICES.GOD’SLAP NGO. ASHIYANA GROUPS. ASG EYE HOSPITAL QAMARWARI اور KMT نے کیا ہے جبکہ روزنامہ کشمیر عظمیٰ۔ تعمیل ارشاد۔گھڑیال۔ کشمیر ایج۔ ہیڈ لائنز ٹوڈے اور روزنامہ ویتھ فیسٹول کے میڈیا پارٹنرز رہیں گے۔