182

گووا میڈیکل کالج میں آکسیجن رک جانے سے 13 مریضوں کی موت، چار دن میں 75 اموات

آکسیجن کی قلت مریضوں کی جان لے رہی ہے اور اس کا حل حکومتوں کے پاس نظر نہیں آرہا ،گووا میں گزشتہ چار دنوں میں 75 لوگوں کی جان گئی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گووا میڈیکل کالج میں کوروناکے مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق رات ایک بجے سے صبح چھہ بجے کے درمیان 13 اور مریضوں کی موت ہو گئی۔ان اموات کی وجہ آکسیجن سپلائی رکنے کو بتایا جارہا ہے۔واضح رہے گووا میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ چاردنوں میں 75 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ منگل کو 26، بدھ کو 21، جمعرات کو 15 اور جمعہ کو 13 مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاجسٹک سپورٹ کی کمی کے چلتے یہ اموات ہوئی ہیں۔وہیں گووا حکومت نے جانچ کےلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے مشرا کی صدارت میں یہ کمیٹی اسپتال میں آکسیجن کےانتظام کے عمل کی جانچ کرنے اور اس کے سدھار کے لئے سفارش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں