207

گجرات میں 1.23 لاکھ افراد کی موت سے خوف وہراس : کانگریس

نئی دہلی :(سرینگر سماچار/ایجنسیاں) // کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں پیرتک 71 دن میں ایک لاکھ 23 ہزار افراد کی موت کی خبرصدمہ انگیز ہے اس کی وجہ سے لوگ خوف میں ہیں ، اس لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو اس بارے میں وضاحت کرنی چاہئے۔کانگریس کےسینئرلیڈر پی چدمبرم اور پارٹی کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 14 مئی کو گجراتی زبان کے اخبار دِیویا بھاسکر میں ایک خبر شائع ہوئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ یکم مارچ سے 10 مئی تک ریاست میں تقریبا ایک لاکھ 23 ہزار ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں ،
جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں ریاست میں تقریبا 58 ہزار ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تقریباََ 65000 ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اضافہ حیران کن ہے اور اس خبر سے پورے گجرات میں ایک خوف کی لہر پھیل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگریہ اضافہ صحیح ہے تو اموات کی تعداد میں ہونے والا قدرتی سالانہ اضافہ نہیں ہوسکتا ہے ۔
ایسا صرف وبا یا کسی دوسری قدرتی آفت کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔کانگریس لیڈروں نے کہا ’’ ہم نے ان 71 دنوں کے عرصے میں دو اعداد شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق کی ۔ ہم نے 33 اضلاع سے اعداد وشمار اکٹھا کئے جس میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تعداد بھاسکر میں شائع ہونے والی خبروں کے تعداد برابر ہے۔ اس تصدیق کے مطابق 2020 میں اس عرصہ میں 58 ہزار 68 افراد اور اسی سال اسی عرصے میں ایک لاکھ 23 ہزار 873 افرادکی موت ہوئی ہے ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں