236

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’تو ک تائی‘طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان ’توک تائی‘سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے کے روز ایک اہم اجلاس طلب کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گزشتہ روز کہاتھا کہ بحیرہ عرب میں طغیانی 17 مئی کو انتہائی شدید طوفان کی طرف بڑھ جائے گی اور ایک دن بعد گجرات کے ساحل کو عبور کر لے گی۔آئی ایم ڈی کے مطابق ”موسم کی صورتحال گہری ہوگئی ہے۔آج رات تک شدید طوفان، مزید شدت اختیار کرنے کرسکتاہے“۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے بحیرہ عرب میں سمندری ‘طوفان ’توکتائی‘’ کے اثرات کے بعد ممکنہ طور پر نمٹنے کے لئے 53 ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ احمدآباد کے محکمہ موسمیات سنٹر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر منورما موہنتی نے بتایا کہ ”ابھی تک اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی یہ گجرات کے ساحل پرٹکرائے گااور کل ہی اس کی واضح تصویر سامنے آجائے گی“۔تاہم گجرات حکومت نے تمام ساحلی اضلاع کے کلکٹروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ اگرچہ مقامی حکام کو پہلے ہی ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ماہی گیروں کو متنبہ کریں اور اگر وہ سمندر میں ہیں تو انہیں ساحل پر واپس لائیں۔ وہیں ساحل پر رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بحری جہاز میں جانے سے روک دیا گیا ہے جب تک کہ صورتحال بہتر نہ ہو۔ موہنتی نے کہا سمندری طوفان کو قریب آنے والے طوفان کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے گجرات کی تمام بندرگاہوں کو ”دور دراز احتیاطی سگنل نمبر 2لہرانے کو کہا گیا ہے۔ دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے طوفان کے اثرات کے بعد ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے 53 ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ایک اعلی عہدے دار نے پہلے کہا ہے کہ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹرا کے ساحلی علاقوں میں بھی ایسی ہی ٹیمیں تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں