وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے طبی شعبہ اور دیگر محکموں کے فیلڈ عملے کے رول کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کئی عہدیداروں نے کووڈ کی جان لیوا لہر کے دوران اپنے رشتہ داروں کو کھودیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی خدمات جاری رکھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ افسروں اور عملے نے خود کووڈ سے متاثر ہونے کے باوجود عوام کے جانوں کو تحفظ دینے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ایس این ایس مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو ریاستوں اور ضلعی سطح کے فیلڈ افسروں کے ذریعے عالمی وباءسے نمٹنے میں ان کے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔وزیر اعظم نے اضلاع کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ وباءسے نمٹنے سے متعلق اپنے اختراعی طریقوں کے بارے ا±نہیں بتائیں تاکہ اِن کامیاب ماڈلوں کو ملک میں دوسری جگہ بھی استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر حصے میں الگ الگ مسائل ہیں اس لئے ا±ن کے الگ الگ حل کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے موثر طور پر معاملات کو حل کرنے کیلئے مقامی فیلڈ افسران کی ستائش کی۔انہوں نے موثر بندوبست کی تکنیک کیلئے دیہی بھارت کی کوششوں کی بھی تعریب کی۔ ضلع افسران کو فیلڈ کمانڈر قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انہوں نے وبا کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر گھیرابندی کی مقامی حکمت عملی کو موثر طور پر نافذ کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ افسران کا کام، جس میں صفحہ اول کے ورکروں میں اعتماد پیدا کرنا اور ادویات اور طبی سازوسامان کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا شامل ہے، عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ضلع حکام کو انفیکشن کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی میں مرکز کی بلا رکاوٹ مدد کا بھی یقین دلایا۔ سٹیٹ نیوز سروس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز نے پچھلے سال سے ہر میٹنگ میں اِس بات کو دہرایا ہے کہ ایک زندگی بھی بچانا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔نریندرمودی نے کہا کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے اور دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق چیلنجوں کے درمیان ضلع عہدیداروں کو عوام تک پہنچنے کی بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ گھیرابندی سے متعلق مقامی رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ لوگوں کی معمول کی زندگی اور ضروری اشیا کی دستیابی پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے ریاستوں اور اضلاع کیلئے آکسیجن کی سپلائی اور استعمال کی مناسب نگرانی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم کیرس سے مختص کئے گئے فنڈ استعمال کرنے والے اضلاع میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کم سے کم زیاں کے ساتھ ویکسین کا مناسب استعمال ملک کو وبا سے موثر طور پر اور تیزی کے ساتھ بحال ہونے کو یقینی بنائے گا۔ وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں افسران نے کووڈ۔19 کے خلاف جاری لڑائی میں، خاص طور پر نیم شہری اور دیہی علاقوں کیلئے اپنے بہترین طریقہ کار کے بارے میں بتانے کے علاوہ کئی سفارشات اور مشورے بھی پیش کئے۔اِس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر صحت کے علاوہ دلی، مدھیہ پردیش، کرناٹک، اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ کرناٹک، بہار، آسام، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، گوا، ہماچل پردیش اور دلی کے افسران نے میٹنگ میں حصہ لیا۔
117