130

کووڈ مثبت کیسوں میں 3976 افراد کا اضافہ

جموں کشمیر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر میں شدت جاری ہے۔ منگل کو 3976افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد251919تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1704جبکہ کشمیر میں 2263نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید71مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3293تک پہنچ گئی ۔جبکہ3823مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 71مزید مریضوں کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کا سلسلہ 3293پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 71مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 3293تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرمسلسل جموںکشمیر میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اُچھال دیکھنے کو ملی اورجموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ ہو رہاہے ۔ منگل کو 3976افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد251919تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1704جبکہ کشمیر میں 2263نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید71مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3293تک پہنچ گئی ۔جبکہ3823مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ ادھر تازہ اموات کے ساتھ ہیسرینگر میں اموات کا ہندسہ 7سو پار ہو گیا جبکہ 3823متاثرہ مریض شفایاب ،فعال معاملات 50925رہ گئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میںلوگوںمیںتشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں