121

کورونا متاثرین میں 3969 نئے افراد کا اضافہ

جموں کشمیر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر میں شدت جاری ہے۔ بدھ کو 3969افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد255888تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1357جبکہ کشمیر میں 2594نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید62مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3355تک پہنچ گئی جبکہ4338مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 62مزید مریضوں کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کا سلسلہ 3355پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 62مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 3355تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرمسلسل جموں کشمیر میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اُچھال دیکھنے کو ملی اورجموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ ہو رہاہے ۔ بدھ کو 3969افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد255888تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 1357جبکہ کشمیر میں 2594نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید62مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3355تک پہنچ گئی جبکہ4338مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں