128

سرینگر میں مندر کو آگ لگانے کی خبریں بے بنیاد

سرینگر میں مندر کو آگ لگانے کی خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کےخلاف کیس درج کر لی گئی ہے اور ان قانون کے مطابق کارورائی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر گشت کر رہی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ سرینگر میں قائم ایک مندر کو آگ لگا دی گئی ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا کے پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا سرینگر میںکوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور خبر جعلی اور بے بنیاد ہے ۔ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں پولیس نے لکھا کہ سرینگر میں قائم ایک مندر کو آگ لگانے سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس جعلی خبر کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں پھیل گئی تھی کہ سرینگر کے صورہ علاقے میں قائم مندر کو آگ لگا دی گئی ہے اور اسکو جلایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں